Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / ایس پی ۔ کانگریس اتحاد سے مودی مایوس : راہول

ایس پی ۔ کانگریس اتحاد سے مودی مایوس : راہول

کانپور ۔ 5فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے SCAM ریمارک پر جوابی تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جو شخص غلط ہو اُسے ہر معاملہ میں اسکام نظرآتا ہے ‘ جب کہ حلیف سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ SCAM کا حقیقی مطلب ملک کو امیت شاہ اور مودی سے بچاؤ ہے ۔ اترپردیش میں مشترکہ ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جب کبھی نریندر مودی مایوس ہوتے ہیں تو اسی طرح کے باتیں کرتے ہیں ‘ جب کوئی شخص غلطی پر ہوتا ہے تو اُسے ہر جگہ SCAMکی نظرآتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں کانگریس ۔ سماج وادی پارٹی اتحاد نے نریندر مودی کو پریشان کردیا ہے ۔ مودی نے انتخابی ریالی میں اس اتحاد کو ’’SCAM‘‘ ( سماج وادی پارٹی ‘ کانگریس ‘ اکھلیش ‘ مایاوتی ) قرار دیا تھا ۔ راہول نے کہا کہ اس کا حقیقی مطلب قابلیت ‘ خدمات اور حوصلہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT