Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشانت کا ورلڈ کپ میں کلیدی رول : بارڈر

ایشانت کا ورلڈ کپ میں کلیدی رول : بارڈر

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کی مضبوط دعویدار ٹیموں میں ہندوستان کو شامل کرتے ہوئے آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلن بارڈر نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان کے لئے دراز قد فاسٹ بولر ایشانت شرما کا کلیدی رول ہوسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف موہت شرما کے زخمی ہونے کے بعد ایشانت شرما کو ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے زخمیوں سے صحتیابی کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے، ان کے متعلق بارڈر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران اگر ایشانت شرما زخمی نہیں ہوئے تو ہندوستان کے لئے ان کا مظاہرہ کلیدی ثابت ہوسکتا ہے، چونکہ وہ آسٹریلیائی وکٹوں پر خطرناک بولر ثابت ہوں گے۔ 59 سالہ بارڈر نے یہاں دہلی شہر کی ایک ہوٹل میں منعقدہ پروگرام ’’آج تک سلام کرکٹ‘‘ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایشانت ہندوستان کے لئے اہم بولر ثابت ہوسکتے ہیں۔ مہیندر سنگھ دھونی کی ٹسٹ قیادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے بارڈر نے کہا کہ محدود اوورس کی کرکٹ میں دھونی کامیاب کپتان ضرور ہیں لیکن طویل طرز کی کرکٹ میں ان کی حکمت عملی غیرموثر ثابت ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT