Friday , July 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشزسیریز میں فکسنگ کے کوئی ثبوت نہیں:آئی سی سی

ایشزسیریز میں فکسنگ کے کوئی ثبوت نہیں:آئی سی سی

دبئی۔9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فکسنگ کی ایک اور فائل بند کردی ہے اور کہا کہ تحقیقات میں کوئی ثبوت سامنے نہیں آسکا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے ایک اخبار نے ایشیز سیریز کے دوران اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں ہندوستانی سٹے بازوں کو ملوث ہونے کی بات کہی تھی تاہم تحقیقات کے نتیجے میں کرپشن کا الزام ثابت نہ ہوسکا۔آئی سی سی کے مطابق اخبار نے ہمارے ساتھ جو معلومات بانٹی ہیں اسکی روشنی میں کوئی ثبوت نہ مل سکا۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر اینٹی کرپشن ایلکس مارشل کے مطابق کسی کھلاڑی، کوچ یامنتظم کے خلاف کسی قسم کا ثبوت نہیں مل سکا۔ برطانوی اخبار نے اطلاع دی تھی کہ دو ہندوستانی سٹے بازوں نے بھاری رقم کے عوض پرتھ ٹسٹ کے دوران مختلف سیشنز کے حوالے اسپاسٹ فکسنگ کی پیشکش کی ہے۔ خبر میں سٹہ باز کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم میں ان کا فکسر موجود ہے جسے ’’سائلینٹ مین ‘‘ کہا گیا تھا۔ فکسرز نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بگ بیش اور آئی پی ایل میں بھی فکسنگ کرسکتے ہیں۔الیکس مارشل نے کہا ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آنے والے شواہد کے پیش نظر ہم مطمئن ہیں کہ مذکورہ میچ میں کوئی غلط کام نہیں ہوا، نہ ہی کوئی بین الاقوامی کھلاڑی سٹہ بازوں کے ساتھ رابطے میں تھا۔

TOPPOPULARRECENT