Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشز سیریز : انگلینڈ کے بولرز کی نئی گیند سے چھیڑچھاڑ

ایشز سیریز : انگلینڈ کے بولرز کی نئی گیند سے چھیڑچھاڑ

ملبورن ۔ 29 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ملبورن ٹسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے فاسٹ بولرز نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے کیمرے کی زد میں آگئے۔ آسٹریلین ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ انگلش بولرز نے سوئنگ کرنے کیلئے گیند کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ایشز سیریز کے چوتھے ٹسٹ کے چوتھے دن انگلش بولرز نے نہ صرف نئی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی بلکہ فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے تومڈ آن سے تھرو کرتے ہو ئے گیند کو وکٹ کے سخت حصہ پر پھینکا۔ جس کے بعد امپائرز ایس روی اور کمار دھرما سینا نے انگلش کپتان جو روٹ سے بات چیت کی۔ ایک موقع پر تو ٹی وی کیمروں نے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہو ئے بھی دکھایا۔ مائیکل ہسی نے کہا کہ پچ فلیٹ ہونے کی وجہ سے بولرز نے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے کیلئے دوسرے حربے استعمال کرنے شروع کیے۔شین وارن نے کہا کہ ان کے خیال میں ناخن کے ساتھ بال کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مائیکل سلیٹر کا کہنا ہے کہ ناخن کے ساتھ گیند کو قطعی طور پر نہیں چھیڑا جا سکتا۔

TOPPOPULARRECENT