Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشز سیریز پر خدشات کے باوجود ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ

ایشز سیریز پر خدشات کے باوجود ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ

سڈنی۔27جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان مالی تنازعہ اور ایم او یو معاملے پر اختلافات کے باعث 23 نومبر سے مقرر انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز کا انعقاد غیر یقینی ہونے کے باوجود میچوں کے ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا دعویٰ ہے کہ گابا ٹسٹ کے ابتدائی دو دن کے ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ کارپوریٹ بکسز میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ بورڈ ترجمان نے کہا ہے کہ وہ مینز اور ویمنز ایشز سیریز ہونے پر صد فیصد یقین رکھتے ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے اُمید ظاہر کی ہے کہ کنٹراکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ چل رہے تنازعہ کا نہ صرف عنقریب خاتمہ ہوگا بلکہ فریقین کے لئے بہتر فیصلے بھی سامنے آئیں گے۔

کیٹی لیڈسکی کا 12 ویں میڈل کے ساتھ عالمی ریکارڈ
لندن۔27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ ایکواٹکس چیمپئن شپ میں امریکی خاتون تیراک کیٹی لیڈسکی نے 1500 میٹر فری اسٹائل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر مجموعی طور پر 12واں عالمی خطاب جیت کر ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل یہ اعزاز ان کی ہم وطن مسی فرینکلن کو حاصل تھا جو 11 ورلڈ گولڈ میڈلزاپنے قبضے میں رکھتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT