ایشز سیریز کا آغاز ، انگلینڈ کو ابتدائی نقصانات

کارڈف ۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کیلئے ایشز سیریز کا بہتر آغاز نہیں ہوا ہے حالانکہ یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کی صبح انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 43 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی اسے ابتدائی 3 نقصانات برداشت کرنے پڑے ۔ تادم تحریر کھانے کے وقفہ تک انگلینڈ نے 88/3 رنز اسکور کرلیا ہے ۔ وکٹ پر جیو روٹ 24 گی

کارڈف ۔ 8 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کیلئے ایشز سیریز کا بہتر آغاز نہیں ہوا ہے حالانکہ یہاں شروع ہوئے پہلے ٹسٹ کی صبح انگلش کپتان السٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن 43 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی اسے ابتدائی 3 نقصانات برداشت کرنے پڑے ۔ تادم تحریر کھانے کے وقفہ تک انگلینڈ نے 88/3 رنز اسکور کرلیا ہے ۔ وکٹ پر جیو روٹ 24 گیندوں میں 33 اور گیری بیلنس 28 رنز بناکر موجود تھے ۔ آؤٹ ہونے والوں میں کک (20) ، لیتھ (6) اور ایان بیل (1) شامل ہیں ۔ آسٹریلیا کیلئے اسٹارک ، ہزل ووڈ اور لیان نے فی کس ایک وکٹ لی ۔

TOPPOPULARRECENT