Tuesday , January 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشلے کول نے دلبرداشتہ ہوکرسبکدوشی کا اعلان کردیا

ایشلے کول نے دلبرداشتہ ہوکرسبکدوشی کا اعلان کردیا

لندن۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبالرایشلے کول نے دلبرداشتہ ہوکر سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ 33سالہ ایشلے کول کوانگلینڈ ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ٹیم منیجر روئے ہگسن نے انہیں ٹیلیفون پر ٹیم سے خارج کرنے اور ورلڈ کپ کیلئے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے بارے میں مطلع کیا۔ میر

لندن۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلش فٹبالرایشلے کول نے دلبرداشتہ ہوکر سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ 33سالہ ایشلے کول کوانگلینڈ ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ٹیم منیجر روئے ہگسن نے انہیں ٹیلیفون پر ٹیم سے خارج کرنے اور ورلڈ کپ کیلئے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینے کے بارے میں مطلع کیا۔ میرے خیال میں اس وقت درست فیصلہ ہے کہ میں فٹبال سے سبکدوشی اختیار کرلوں۔ برطانوی فٹبالر نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس اچھا منیجر اورزبردست ٹیم ہے۔

میں ٹیم کا ضرور تعاون کرونگا اور امید ہے کہ ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ دوسری جانب ٹیم منیجر نے فٹبال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اس میگا ایونٹ کیلئے ٹیم ترتیب دینا اور ایشلے کو نظرانداز کرنا ایک مشکل مرحلہ تھا۔ ایشلے نے 107 مرتبہ ٹیم کی نمائندگی کرکے فتوحات سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہ ٹیم کے عظیم کھلاڑی تھے۔میں ان کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT