Sunday , November 19 2017
Home / تفریح / ایشوریہ رائے کی فلم سربجیت کی شوٹنگ 52 دنوں میں مکمل

ایشوریہ رائے کی فلم سربجیت کی شوٹنگ 52 دنوں میں مکمل

سربجیت بائیو پک کی شوٹنگ 52 دنوں میں مکمل کرلی گئی ہے اور اب یہ فلم پوری طرح مکمل کرلی گئی ہے اور اب اسے 20 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امنگ کمار کے ڈائرکشن میں بنی اس فلم میں ایشوریہ رائے بچن، رندیپ ہڈا، رچا چڈھا اور درشن کمار کے اہم کردار ہیں۔ فلم کو واشو بھگنانی، بھوشن کمار، سندیپ سنگھ، امنگ کمار، دیپ شیکھا دیشمکھ اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کو پنجاب کے علاوہ ملک کے اور بھی شہروں اور مقامات پر فلمبند کیا گیا ہے۔ موسیقی امال ملک نے ترتیب دی ہے۔

 

کہانی 2 کی ہندی ، تلگو اور تمل میکنگ میں ودیا بالن
اب تک بالی ووڈ فلموں سے لاکھوں دلوں میں خاص جگہ بنا چکیں خوبصورت اداکارہ ودیا بالن اب تلگو فلم میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ سال 2012ء میں ودیا بالن کی سوپر ہٹ فلم کہانی نے بسٹ ایکٹریس کے روپ میں انہیں کئی ایوارڈ دلوائے فی الحال اس فلم کے سیکویل کے روپ میں کہانی 2 کی شوٹنگ تیزی سے کی جارہی ہے۔ خبر ہے کہ پہلی قسط جہاں ختم ہوئی وہیں سے اس کی دوسری قسط شروع ہوگی۔ ہندی فیم کہانی کو تلگو میں انامیکا کے نام سے ڈائرکٹر شیکھر کمونے بنایا تھا جس میں مرکزی کردار نائین تارا نے نبھایا تھا۔ اس فلم نے نین تارا کو بھی خوب نام دلوایا، لیکن ودیا بالن کی جانب سے نبھائے گئے اس سیکویل کو ہندی ، تلگو اور تمل میں ایک ساتھ ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ پروڈیوسرس کی جانب سے یہ فیصلہ بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ساؤتھ میں بھی ودیا بالن کی بڑھتی مانگ کی وجہ لیاگیا ہے۔ اب تک ہندی فلموں سے ساوتھ کے شائقین میں مقبول ہوئی ودیا بالن اب تلگو اور تمل فلم سے شائقین کے اور قریب ہونے جارہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT