Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیئن کرکٹ کونسل کا 32 سال بعد رواں ماہ اختتام

ایشیئن کرکٹ کونسل کا 32 سال بعد رواں ماہ اختتام

دبئی ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایشیئن کرکٹ کونسل 32 سال تک اپنی موجودہ حیثیت میں قائم رہنے کے بعد 30 جون کو ختم کی جا رہی ہے۔ایشیئن کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس کوالالمپور میں سری لنکائی کرکٹ کے عبوری صدر سداتھ ویٹمنی کی صدارت میں ہوا۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کا صدر دفتر 13 سال سے کوالالمپور میں قائم رہا ہے۔ایشیئن کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف

دبئی ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام )ایشیئن کرکٹ کونسل 32 سال تک اپنی موجودہ حیثیت میں قائم رہنے کے بعد 30 جون کو ختم کی جا رہی ہے۔ایشیئن کرکٹ کونسل کا آخری اجلاس کوالالمپور میں سری لنکائی کرکٹ کے عبوری صدر سداتھ ویٹمنی کی صدارت میں ہوا۔ ایشیئن کرکٹ کونسل کا صدر دفتر 13 سال سے کوالالمپور میں قائم رہا ہے۔ایشیئن کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کے مطابق مستقبل میں ہونے والے ایشیا کپ مقابلوں کے میزبانوں کا فیصلہ اب ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرس باہمی طور پر کیا کریں گے۔واضح رہے کہ ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ آئندہ سال مارچ میں ایشیا کپ کس ملک میں ہو گا۔ایشیئن کرکٹ کونسل کے ختم کئے جانے کے بعد ایشیائی ممالک میں کرکٹ کے فروغ کے منصوبے آئی سی سی کے تحت عمل میں آئیں گے اور ایشیئن کرکٹ کونسل کے دو عہدیدار جن میں سری لنکا کے سابق کپتان بنڈولا ورنا پورا بھی شامل ہیں، آئی سی سی کا حصہ بن جائیں گے۔اسی طرح اقبال سکندر، وینکٹ پتی راجو، رمیش رتنائیکے اور امین الاسلام بھی آئندہ سال دسمبر تک آئی سی سی کے ڈیویلپمنٹ عہدیدار بن جائیں گے۔ایشیئن کرکٹ کونسل اپنی سرگرمیاں محدود پیمانے پر سنگاپور سے جاری رکھے گی اور پاکستان کے سلطان رانا اور سری لنکا کے توشیت پریرا سنگاپور میں رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT