Wednesday , December 19 2018

ایشیاء اور یوروپ کے وزرائے خارجہ کا مجوزہ دورۂ بنگلہ دیش

ڈھاکہ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کئی وزرائے خارجہ جن کا تعلق ایشیاء اور یوروپ سے ہے، کل بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے اور روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران پر بنگلہ دیش سے بات چیت کریں گے۔ تقریباً 6 لاکھ 18 ہزار مسلم روہنگیا پناہ گزین میانمار میں فوج کی بے رحم کارروائی سے جان بچاکر پڑوسی ملک بنگلہ دیش منتقل ہوئے ہیں۔ بیجنگ سے موصولہ اطلاع کے بموجب وزیر خارجہ چین وانگ ژی بنگلہ دیش اور میانمار کا کل دورہ کریں گے جس کے دوران وہ دونوں ممالک کو ترغیب دیں گے کہ روہنگیا پناہ گزین بحران کا کوئی مناسب حل تلاش کیا جائے۔ اُن کے دورے کے موقع پر وہ باہمی تعلقات ، مشترکہ دلچسپی کے مسائل پر بنگلہ دیش کی قیادت سے تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ چین کی مخالفت کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے غالب اکثریت سے روہنگیائیوں کی تائید میں ایک قرارداد منظور کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT