Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیاء کپ ہاکی : 15 اکتوبر کو ہند۔پاک مقابلہ

ایشیاء کپ ہاکی : 15 اکتوبر کو ہند۔پاک مقابلہ

ڈھاکہ ۔22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ ہاکی ٹورنمنٹ 2017ء کے شیڈول کا اعلان کردیا جو 11 تا 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔آٹھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے پول اے میں پاکستان ،ہندوستان ،جاپان اور بنگلہ دیش جبکہ پول بی میں ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔11 اکتوبر کو ہندوستان بمقابلہ جاپان میچ سے شروع ہونے والے ایونٹ کے پول اے میں روایتی حریف پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔ ہندوستان اپنا دوسرا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف 13 اکتوبر کو کھیلا گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ افتتاحی دن بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی جبکہ 13 اکتوبر کو اسے جاپان کیخلاف میدان سنبھالنا ہوگا۔ 18سے 21 اکتوبر تک سوپر فور سمیت مختلف مقامات کے میچوں کا انعقاد ہونے کے بعد 22 اکتوبر کو ٹورنمنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT