Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / ایشیاء کی بااثر شخصیتوں میں سونیا، مودی اور راہول شامل

ایشیاء کی بااثر شخصیتوں میں سونیا، مودی اور راہول شامل

لندن ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی ‘ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایشیاء کی 100 بااثر شخصیتوں میں شامل ہیں ۔ صدر چین ژی جنپنگ ان میں سرفہرست ہیں ۔ ایشین ایوارڈس لمیٹیڈ 2014 ء نے ایشیاء کی 100 بااثر شخصیتوں پر مشتمل فہرست تیار کی ہے جن میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چین کے ژی جنپ

لندن ۔ /6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی ‘ بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی ایشیاء کی 100 بااثر شخصیتوں میں شامل ہیں ۔ صدر چین ژی جنپنگ ان میں سرفہرست ہیں ۔ ایشین ایوارڈس لمیٹیڈ 2014 ء نے ایشیاء کی 100 بااثر شخصیتوں پر مشتمل فہرست تیار کی ہے جن میں حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف چین کے ژی جنپنگ نمبر ایک مقام پر ہیں ۔ نریندر مودی کو اس فہرست میں چوتھے مقام پر رکھا گیا ہے

۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی اور وزیراعظم منموہن سنگھ کے علاوہ وزیراعظم چین لی کیقیانگ تیسرے مقام پر ہیں ۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم 11 ویں اور صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 19 ویں مقام پر ہیں ۔ پاکستان کے سابق فوجی سربراہ اشفاق کیانی اس فہرست میں 18 ویں نمبر پر ہیں ۔ ہندوستانی تاجر مکیش امبانی 21 اور وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ 22 ویں مقام پر ہیں ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی 42 ‘ ہندوستانی تاجر عظیم پریم جی 44 اور سماجی کارکن انا ہزارے 46 ویں مقام پر ہیں ۔ فلم اداکار امیتابھ بچن 63 ‘ رجنی کانت 66 ‘ عامر خان 68 اور سابقہ کرکٹر سچن تنڈولکر 76 ویں مقام پر ہیں ۔ فلم اداکارہ ایشوریہ رائے 84 اور سلمان خان 98 جبکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی 99 ویں مقام پر ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT