Thursday , December 13 2018

ایشیائی ٹیموں کی غیر معیاری فیلڈنگ 8 مقابلوں میں 40 کیچس چھوڑے

میرپور ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ میں تمام ٹیموں کی جانب سے فیلڈنگ کا معیار انتہائی ناقص رہا ہے۔ تفصیلات کے بموجب ابھی تک پانچ ٹیمیں آٹھ مقابلوں میں تقریباً چالیس کیچس چھوڑ چکی ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں فیلڈنگ بھی ناقص رہی جبکہ کیچ بھی چھوڑے گئے۔ احمد شہزاد اور صہیب مقصود جیسے نوجوان کھلاڑیوں نے بھی کیچس چھوڑے اور ان کی گرائونڈ فیلڈنگ بھی ناقص رہی۔ ہندوستان کے سابق ٹسٹ اوپنر ارون لال نے کہا کہ سری لنکا کے علاوہ تمام ایشیائی ٹیموں کی فیلڈنگ غیر معیاری رہی ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں سب سے مہنگے کھلاڑی دنیش کارتک کو 20 لاکھ ڈالرس میں خریدا گیا ہے اور وہ مستقل کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی جگہ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف کمار سنگا کارا کو آؤٹ کرنے کا موقع گنوادیا اور انہوں نے سری لنکا کو کامیابی دلوائی۔

آئی پی ایل 7 کے 70 فیصد مقابلے ہندوستان میں ہوں گے : بسوال
نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ ہندوستان میں عام انتخابات کی تواریخ کا اعلان کردیا گیا ہے ، اس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے چیرمین رنجیت بسوال نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے ساتویں ایڈیشن کے 60 تا 70 فیصد مقابلے ہندوستان میں ہی منعقد ہوں گے۔ یہاں ایک ہوٹل میں منعقدہ اجلاس جس میں بی سی سی آئی کے صدر این سرینواسن، سینئر نائب صدر راجیو شکلا ، سکریٹری سنجے پاٹل ، بسوال اور آئی پی ایل کے سی ای او سندر رمن کے علاوہ کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی، فیصلہ کیا گیا کہ تقریباً 70 فیصد مقابلے ہندوستان میں منعقد کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے بسوال نے کہا کہ آئی پی ایل چونکہ ہندوستان کا گھریلو ٹورنمنٹ ہے ، لہذا اس کا اہم مقصد زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد ہندوستان میں کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں بیرونی مقامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن اس موضوع پر کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT