Sunday , October 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیائی چمپئین شپ : ہندوستانی پہلوان نوجوت کور نے تاریخ رقم کی

ایشیائی چمپئین شپ : ہندوستانی پہلوان نوجوت کور نے تاریخ رقم کی

نوجوت نے سونے جبکہ اولمپک کانسہ تمغہ یافتہ ساکشی ملک نے مقابلے میں کانسہ کے تمغے جیتے

نئی دہلی،03 مارچ (یو این آئی)ہندستان کی نوجوت کور نے کرغزستان کے بشکیک میں چل رہی سینئر ایشیائی کشتی چمپئن شپ کے چوتھے دن جمعہ کو خواتین کے 65کلوگرام زمرے میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی جبکہ اولمپک کانسہ تمغہ یافتہ ساکشی ملک نے 62کلوگرام زمرہ میں کانسہ حاصل کیا۔ہندستان کا اس ٹورنامنٹ میں یہ پہلا سونے کا تمغہ ہے اور ان دوتمغوں کے ساتھ ہندستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے جن میں ایک سونے ، ایک چاندی اور چار کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔نوجوت نے فائنل مقابلے میں جاپانی خاتون پہلوان میوایمائی کو 9۔1سے شکست دی اور اپنی پرانی شکست کا بدلہ بھی چکا لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ایشیا میں سونے کا تمغہ جیتنے والی نوجوت پہلی ہندستانی خاتون پہلوان بن گئی ہیں۔ہندستان کی اولمپک میڈل یافتہ ساکشی ملک نے 62کلوگرام وزن زمرہ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ۔ انہوں نے کانسہ تمغہ مقابلے میں قزاقستان کی ایولم کاشمموا کو 10۔7سے شکست دی۔ نوجوت کی تاریخی کامیابی پر ہندستانی کشتی ایسوسی ایشن کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ، پدم بھوشن سے سرفراز مہابلی ستپال، دہرے اولمپک میڈل یافتہ سشیل کمار ، یوگیشور دت، بھارت کیسری جگدیش کالی رمن، ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ کی سکریٹری ریکھا یادو نے مبارکبا دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT