Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیائی کرکٹ میں بہتری کیلئے ہند ۔پاک اتحاد ضروری: پی سی بی

ایشیائی کرکٹ میں بہتری کیلئے ہند ۔پاک اتحاد ضروری: پی سی بی

کولمبو، 22دسمبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ایشیائی کرکٹ کو مضبوط کرنے کیلئے ہندستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات میں سدھار کیا جانا ضروری ہے ۔ کولمبو میں ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہریار نے کہا کہ ہندستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ تعلقات کو مضبوط کرنے سے ایشیائی کرکٹ کو بھی مضبوطی ملے گی۔شہریار نے ہمیشہ ہی دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی کوشش کی ہیں لیکن آئی سی سی کے اجلاس کے دوران انہوں نے بی سی سی آئی کے کسی افسر کے ساتھ دو طرفہ سیریز کو لے کر بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایشیائی کرکٹ کو بہت متاثر کن بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے ہندستان اور پاکستان کو مل کر کام کرنا ہوگا۔جب دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے مل کر کام کیا تھا تب عالمی کرکٹ میں ان کی شرکت کافی رہی تھی۔اس کی وجہ سے برصغیر میں ورلڈ کپ مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا تھا اور اس سے کافی آمدنی بھی حاصل ہوئی تھی۔ شہریار نے مانا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کمزور ہونے سے ایشیائی کرکٹ کو نقصان ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT