Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیاڈ ہاکی : ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف 8 – 0 سے کامیابی

ایشیاڈ ہاکی : ہندوستان کی سری لنکا کے خلاف 8 – 0 سے کامیابی

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس ہاکی میں ہندوستانی مینس ٹیم نے بہترین شروعات کرتے ہوئے پڑوسی ملک سری لنکا کے خلاف 8 - 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ میچ آج سیونہاک ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا ۔ نئے فارمٹ کے تحت پہلے 60 منٹ کے مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے نسبتا کمزور سمجھی جانے والی سری نلکا کے خلاف شاندار کامیاب

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس ہاکی میں ہندوستانی مینس ٹیم نے بہترین شروعات کرتے ہوئے پڑوسی ملک سری لنکا کے خلاف 8 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ یہ میچ آج سیونہاک ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا ۔ نئے فارمٹ کے تحت پہلے 60 منٹ کے مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے نسبتا کمزور سمجھی جانے والی سری نلکا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ۔ ہندوستان کیلئے روپیندر پال سنگھ نے ہیٹ ٹرک اسکور کی ۔ رمن دیپ سنگھ نے دو گول کئے جبکہ نکن تمھیا ‘ چنگل سیانا سنگھ اور وی آر رگھوناتھ نے ایک ایک گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

TOPPOPULARRECENT