Wednesday , December 12 2018

ایشیاڈ: ہندوستانی وومنس فٹبال ٹیم کو 0 – 10 سے شکست

انچیون 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی وومنس فٹبال ٹیم کو آج تھائی لینڈ کے خلاف ایشین گیمس کے گروپ اے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تھائی لینڈ نے یہ مقابلہ 10 – 0 سے جیت لیا ۔ تھائی لینڈ کی ٹیم ہاف ٹائم کے وقت آٹھ گول سے آگے تھی ۔ ہندوستان حالانکہ کوارٹر فائنلس کیلئے کوالیفائی کیا ہے لیکن آج وہ تھائی لینڈ کے خلاف خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرسکی اور اسے ایک بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ہندوستان نے مالدیپ کے خلاف 15 – 0 سے کامیابی حاصل کی تھی جس کی بدولت اسے کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT