ایشیاڈ 2014ء کا پہلا گولڈ چین نے جیتا

اِنچیون ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے 2014ء ایشین گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آج جیت لیا جب اس کی خاتون شوٹرز … اولمپک چمپئن گوو وینجون، زانگ مینگیوان اور زوو قینگیوان… نے 10m ایر پسٹل ٹیم ٹائٹل حاصل کرلیا۔ میزبان اور ڈیفنڈنگ چمپینس ساؤتھ کوریا جو ماقبل گیمز پسندیدہ تھے، انھوں نے ناقص چوتھے مقام پر اختتام کیا، جن سے آگے سلور میڈل حاصل کر

اِنچیون ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے 2014ء ایشین گیمز کا پہلا گولڈ میڈل آج جیت لیا جب اس کی خاتون شوٹرز … اولمپک چمپئن گوو وینجون، زانگ مینگیوان اور زوو قینگیوان… نے 10m ایر پسٹل ٹیم ٹائٹل حاصل کرلیا۔ میزبان اور ڈیفنڈنگ چمپینس ساؤتھ کوریا جو ماقبل گیمز پسندیدہ تھے، انھوں نے ناقص چوتھے مقام پر اختتام کیا، جن سے آگے سلور میڈل حاصل کرنے والے تائیوان اور منگولیا رہے۔ میڈل ونرز کا فیصلہ ہر ٹیم ممبر کے کوالفکیشن اسکورز کو جوڑ کر کیا جاتا ہے، اور اس قاعدہ نے جنوبی کوریا کے امکانات بری طرح متاثر کردیئے۔

یوگا کلاسس کا املی بن پارک میں
صبح اور شام کے اوقات میں اہتمام
حیدرآباد ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار یوگا پوائنٹ املی بن پارک سالار جنگ پل میں صبح 6-30 تا 8-00 بجے اور شام 5-30 تا 6-30 بجے یوگا اکسپرٹ محمد ابراہیم جیلانی اور اُن کی اہلیہ کی جانب سے مختلف بیماریوں جیسے بی پی، موٹاپا، شوگر، تھائرائیڈ، جوڑوں کا درد، کمر اور گردن کا درد، قبض، بواسیر، ذہنی دباؤ وغیرہ کا علاج تدبیر کے ذریعہ کرنے کی عملی تربیت دی جائے گی۔ خواتین کو ابراہیم جیلانی کی اہلیہ صاحبہ تربیت دیں گی اور پردہ کا نظم رہے گا۔ صحت مند زندگی کیلئے ہر روز ایکسرسائز ضروری ہے۔ اسٹار یوگا سوسائٹی کے زیراہتمام یوگا کلاسس کی دیگر تفصیلات کیلئے 9963142863 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT