Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیاکپ کوئی بھی جیت سکتے ہیں :محمد اکرم

ایشیاکپ کوئی بھی جیت سکتے ہیں :محمد اکرم

لاہور۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں آنے والا ایشیا کپ محض کٹر حریف ہندوستان کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام ٹیموں کیلئے مشکل ٹورنمنٹ رہے گا لیکن کمزور افغانستان ہی بیٹسمین کیلئے سازگار حالات میں سنگین خطرات پیش کرسکتا ہے ۔اکرم نے جو سابق ٹسٹ پیسر ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نی

لاہور۔20فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں آنے والا ایشیا کپ محض کٹر حریف ہندوستان کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام ٹیموں کیلئے مشکل ٹورنمنٹ رہے گا لیکن کمزور افغانستان ہی بیٹسمین کیلئے سازگار حالات میں سنگین خطرات پیش کرسکتا ہے ۔اکرم نے جو سابق ٹسٹ پیسر ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیا دو سالہ کنٹراکٹ دیا گیا ہے ‘

کہا کہ ایشیا کپ میں صرف ہندوستان ہی واحد طاقتور ٹیم نہیں ہے ۔انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ میرے خیال میں مجموعی طور پر یہ تمام ٹیموں کیلئے مشکل ٹورنمنٹ رہے گا کیونکہ جن حالات میں ہم کھیلنے جارہے ہیں وہ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے اور افغانستان بھی خطرہ ہوسکتاہے ۔انہوں نے نشاندہی کی کہ افغانستان جیسی ٹیم کو بھی ایشیا کپ میں آسان نہیں سمجھا جاسکتا اور یہ ایسا کامپیٹیشن ہے جو کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹیمیں مشکل حالات میں سخت جان ہے لیکن ظاہر ہے ہندوستان کے ساتھ میچ اہم رہے گا مگر جس طرح ہمارے بولروں نے حالیہ عرصہ میں بولنگ کی ہے مجھے اچھے مظاہرے کا اعتماد ہے۔

ہندوستان کی طاقتور بیٹنگ لائن اپ کے بارے میں تبصرے کی خواہش پر اکرم نے کہا کہ پاکستان طاقتور بولنگ اٹیک کا حامل ہے جو پڑوسی ملک کے بیٹسمینوں کو قابو میں کرسکتی ہے۔’’انہیں آپ کو دلچسپ حقیقت سے واقف کراونگا کہ گذشتہ دیڑھ سال میں ٹسٹ اور او ڈی آئی میچوں میں 2200 اوورس ہم نے پھینکے اور ہمارے بولروں نے محض 4نوبال کی غلطی کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس قدر نپے تلے انداز میں پاکستانیوں نے بولنگ کی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ 55میچوں میں پاکستانی بولروں نے حریف ٹیم کو 30مرتبہ 200رنز سے کم اسکور پر آل آؤٹ کیاہے۔

TOPPOPULARRECENT