Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشیا ٹائٹل میرے لئے بڑا معاملہ نہیں : وجیندر

ایشیا ٹائٹل میرے لئے بڑا معاملہ نہیں : وجیندر

نئی دہلی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یہ اُن کے تیزی سے اُبھرتے پروفیشنل کریئر کی سب سے بڑی فائٹ ہے لیکن انڈین باکسنگ اسٹار وجیندر سنگھ نے آج کہا کہ کیری ہوپ کے خلاف ڈبلیو بی او ایشیا ٹائٹل مقابلہ اُن کیلئے کوئی بڑی بات نہیں اور وہ اسے پروفیشنل سرکٹ میں آگے کی طرف بس ایک اور قدم سمجھ رہے ہیں۔ 30 سالہ باکسر جو پروفیشنل لیول پر ابھی تک ناقابل شکست ہیں، اپنی تمام فائٹس ناک آؤٹ طریقے سے جیت چکے ہیں۔ ساتویں ناک آؤٹ کے متلاشی وجیندر نے ممکنہ 10 راؤنڈ والے مقابلے کے تعلق سے کہا کہ وہ اسی طرح تیاری کررہے ہیں جس طرح گزشتہ مقابلوں کیلئے کرتے آئے ہیں۔ ویلز نژاد آسٹریلیائی حریف باکسر ہوپ کے خلاف مقابلہ ہفتہ کی شب مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT