Monday , July 16 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیا پیرا سائیکلنگ میں ہندوستان کو 1 سلور، 2 کانسی

ایشیا پیرا سائیکلنگ میں ہندوستان کو 1 سلور، 2 کانسی

نیپیڈا (میانمار)، 11 فروری (یو این آئی) ہندوستان نے ونا تھنکڈي اسپورٹس اسٹیڈیم میں جاری ایشیائی پیرا سائیکلنگ چمپئن شپ میں اپنا تسلط جاری رکھتے ہوئے تین پوڈیم فننش حاصل کئے اور اس کے حصے میں ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے آئے ۔گزشتہ سال چاندی کا تمغہ جیتنے والے بنگلور کے دوج شاہ کی قیادت میں ہندستان نے ایک اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے جبکہ بی ایس ایف سپاہی ھریندر سنگھ نے ایک کانسی کا تمغہ جیتا ہے ۔ھریندر نے گزشتہ ورژن میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ہندستانی ٹیم میں پہلی بار شامل مدھو باگڑي نے ہینڈ سائیکلنگ میں کانسی جیتا۔اس کے ساتھ وہ کسی بین الاقوامی تقریب میں ہینڈ سائیکلنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی پیرا ریسر بنیں۔مدھو سابق قومی ویل چیئر ٹینس چمپئن ہیں اور اب وہ مکمل طور پیرا سائیکلنگ پر اپنی توجہ مرکوز کر چکی ہیں۔سال 2017 کے وسط میں کوچ آدتیہ مہتا نے مدھو کو کھیل تبدیل کرنے اور ہینڈ سائیکلنگ میں ہاتھ آزمانے کا مشورہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT