Thursday , April 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیا کپ میں ہند۔پاک 3 مقابلے متوقع

ایشیا کپ میں ہند۔پاک 3 مقابلے متوقع

لاہور۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تین مقابلے متوقع ہیں۔رواں سال یواے ای میں منعقدشدنی ایشیا کپ ٹورنمنٹ قبل ازیں 2008میں متعارف کروائے گئے طرز کے تحت ہی کھیلا جائے گا اور ایونٹ میں شریک 6ٹیموں کو 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور دونوں گروپس سے سرفہرست ٹیموں پر مشتمل سوپر 4 مرحلہ ہوگا جس کے بعد سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔اس طریقہ کار کے مطابق 18ستمبرکو شروع ہونے والے ایشیا کپ میں گروپ اے میں شامل پاکستان اور ہندوستان کا میچ 21ستمبر کو ہوگا۔ اگر تیسری کوالیفائر ٹیم نے کوئی حیران کن نتیجہ نہ دیا تو سوپر4 مرحلے میں روایتی حریف ٹیمیں پھرمد مقابل ہونگی۔گروپ بی میں شامل بنگلادیش،سری لنکا اور افغانستان سے رائونڈ آف4 میں کوئی بھی جگہ بنائے،ان ٹیموں کی قوت اور فارم کو دیکھا جائے تو فائنل تک رسائی کیلئے بھی پاکستان اور ہندوستان کو پسندیدہ قرار دیا جا سکتا ہے،امکان یہی ہے کہ دونوں ٹیمیں خطاب کیلئے برتری کا مقابلہ بھی کھیلیں گی۔شیڈول کے مطابق پاکستان کا ایونٹ میں پہلا میچ 18ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا، دوسرا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ 21 تاریخ کو طے ہے جس کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنا دوسرا مقابلہ کوالیفائیر ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیموں کے نشانات کا موقف طے ہونے کے بعد سوپر 4 مرحلہ 28 ستمبر تک جاری رہے گا اورفائنل 30تاریخ کو ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT