Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / ایشیا کپ : ہندوستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

ایشیا کپ : ہندوستان نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی

دوبئی ۔ 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیاء کپ میں ہندوستان نے جامع طریقہ سے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دیدی۔ اس طرح ہندوستان نے اپنے گروپ اے کے دونوں میاچ جیت لئے۔ دبئی میں جاری ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں ہندوستان نے ٹاس ہار کر بھی پاکستان کی ایک نہ چلنے دی، پہلے انہیں کم اسکور 162 پر ڈھیر کی پھر جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 29 ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر اسکور پورا کرلیا۔ ہندوستانی کپتان روہت شرما 52 اور شیکھردھون 46 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ تاہم پاکستانی بولرز کی جانب سے شاداب خاں اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لیا۔ قبل ازیں پاکستان نے ہندوستان کو جیت کیلئے 163 رنز کا نشانہ مقرر کیا تھا۔ پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیاٹنگ کا فیصلہ کیا جو وقت کے اعتبار سے درست ثابت نہیں ہوا۔

TOPPOPULARRECENT