ایشیا کپ 2016 ٹی ٹوئنٹی فارمٹ پر کھیلا جائیگا

کراچی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ 2016 ٹی ٹوئنٹی فارمٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں مزید دو اسوسی ایٹ ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔یہ ٹورنمنٹ ہندوستان میں منعقد شدنی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ اب ہر دو برس بعد متبادل فار

کراچی ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایشیا کپ 2016 ٹی ٹوئنٹی فارمٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں مزید دو اسوسی ایٹ ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔یہ ٹورنمنٹ ہندوستان میں منعقد شدنی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق نے ایک اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنمنٹ اب ہر دو برس بعد متبادل فارمٹ کے مطابق کھیلا جائے گا۔ایک مرتبہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک مرتبہ پچاس اوورز کے فارمٹ کے مطابق ہوگا۔ اشرف نے مزید کہا کہ 30 جون کو ایشین کرکٹ کونسل تحلیل ہوجائے گی جس کے بعد اس کے صرف دو ارکان آئی سی سی کی زیر نگرانی کام کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT