Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیز کے پہلے دو ٹسٹ کیلئے آسٹریلیا ئی ٹیم کا اعلان

ایشیز کے پہلے دو ٹسٹ کیلئے آسٹریلیا ئی ٹیم کا اعلان

برسبین۔17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف 23 نومبر کو شروع ہونے والے پانچ میچوں کی ایشز ٹسٹ سیر یزکے پہلے دو میچوں کے لئے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔آسٹریلیائی سلیکٹرس کمیٹی کے چیف ٹریور ہونس نے ٹیم کا اعلان کیا۔ سلیکشن کمیٹی نے وکٹ کیپر ٹم پین، بیٹسمین کیمرون بین کرافٹ اور شان مارش کو میتھیو ویڈ، میٹ رینشا اور گلین میکسویل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے ۔24 سال کے بین کرافٹ پہلی مرتبہ ٹسٹ کرکٹ میں اپنی قسمت آزمائیں گے ۔32 سالہ پین نے آسٹریلیا کیلئے اب تک محض چار ٹسٹ مقابلے کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 35.87 کے اوسط سے287 رنز بنائے ہیں۔ مارش نے آسٹریلیا کیلئے اب تک23 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 36 کے اوسط سے 1476 رن بنائے ۔اسٹیون اسمتھ (کپتان) ڈیون وارنر، کیمرون بین کرافٹ، جیکسن برڈ، پیٹ کمنس، پیٹر ہینڈس کام، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لیان، شان مارش، ٹم پین ( وکٹ کیپر) چیڈ سیئرس اور میچل اسٹارک۔

TOPPOPULARRECENT