Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیس سیریز میں انگلینڈ کی کامیابی کی پیش قیاسی : فلنٹاف

ایشیس سیریز میں انگلینڈ کی کامیابی کی پیش قیاسی : فلنٹاف

لندن 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق انگلینڈ آل راونڈر اینڈریو فلنٹاف نے پیش قیاسی کی کہ جاریہ سال ایشیس سیریز میں الیسٹر کک کی قیادت والی انگلش ٹیم کو 2 - 1 سے کامیابی ملے گی ۔ 37 سالہ فلنٹاف نے کہا کہ وہ حالیہ عرصہ میں انگلش ٹیم کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی پیش قیاسی کر رہے ہیں۔ فلنٹاف نے کہا کہ انگلش کھلاڑی اب نئے اور جارحانہ تیور

لندن 5 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق انگلینڈ آل راونڈر اینڈریو فلنٹاف نے پیش قیاسی کی کہ جاریہ سال ایشیس سیریز میں الیسٹر کک کی قیادت والی انگلش ٹیم کو 2 – 1 سے کامیابی ملے گی ۔ 37 سالہ فلنٹاف نے کہا کہ وہ حالیہ عرصہ میں انگلش ٹیم کے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی پیش قیاسی کر رہے ہیں۔ فلنٹاف نے کہا کہ انگلش کھلاڑی اب نئے اور جارحانہ تیور کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کو 2013 – 14 میں 0 – 5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے اسے قدرے راحت مل سکتی ہے ۔ فلنٹاف کا ماننا ہے کہ پانچ میچس کی اس سیریز میں انگلش ٹیم بہت اچھا مظاہرہ کرسکتی ہے ۔ ان کے خیال میں انگلینڈ اب بہت اچھے موقف میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT