Thursday , December 13 2018

ایشیس سیریز کے پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا کی جیت یقینی

وارنر اور بینکروفٹ کی سنچری رفاقت ، جیت کیلئے صرف 56 رنز درکار
برسبین۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے خلاف ایشیس سیریز میں آسٹریلیا کے اوپنرس ڈیوڈ وارنر اور کیرون بینکروفٹ کی غیرمسخر سنچری رفاقت نے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہونچا دیا ہے۔ چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا کو اپنی جیت کے لئے 56 رنز درکار تھے۔ مہمان ٹیم آخری 6 وکٹس کے نقصان سے 82 رنز بناسکے اور 195 رنز بنانے کے بعد بری طرح پچھڑ گئی۔ اس طرح گبا گراؤنڈ پر جاری ٹسٹ کا چوتھے دن میزبانوں کے حق میں سازگار ثابت ہوا۔ گبا آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کا طاقتور قلعہ تصور کیا جاتا ہے جہاں اس ٹیم کو 1988ء سے اب تک کبھی کوئی شکست نہیں ہوئی ہے اور آج وہ اپنی کامیابی کے لئے 170 کے ہدف کا تعاقب کررہی جس کو حاصل کرنے کے لئے 34 اوورس میں اب محض 56 رنز باقی رہ گئے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر یہ دونوں کسی نقصان کے بغیر 114 رنز بناچکے تھے اور نہ 60 رنز پر بینکروفٹ 51 رنز کھیل رہے تھے۔ وارنر نے 74 گیندوں میں 7 چوکوں کی مدد سے اپنی 25 ویں ٹسٹ نصف سنچری بنائی۔ ان کے ساتھ بینکروفٹ 111 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹسٹ نصف سنچری مکمل کے۔ بینکروفٹ نے اپنے کیریئر کے پہلے ٹسٹ میچ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ٹسٹ میچ میں دو دیرینہ حریفوں کی فتح کے 50:50 امکانات تھے اور اس میدان پر 31 سال میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی کامیابی امید پیدا ہوگئی تھی لیکن آج صبح اس کے دو بیٹسمین کے جلد آؤٹ ہوگئے اور آسٹریلین اوپنرس کے ماہرانہ کھیل نے جیت کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا۔

TOPPOPULARRECENT