Sunday , July 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشیس ٹسٹ سیریز : انگلینڈ کو کامیابی کا یقین

ایشیس ٹسٹ سیریز : انگلینڈ کو کامیابی کا یقین

برسبین۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس نے کہا ہے کہ برسبین میں اس ہفتہ شروع ہونے والی ایشین ٹسٹ سیریز کی ابتداء سے آسٹریلیا کی طرف سے سخت محنت اور بہترین کھیل کے مظاہرہ کی توقع کے باوجود ان کی ٹیم (انگلینڈ) کو اپنی کامیابی کے بارے میں قوی اُمید ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 2015ء میں اپنے پاس کھیلی گئی سیریز 3-2 سے جیت چکی تھی جبکہ 2013-14ء کے دوران آسٹریلیا میں کھیلی گئی سیریز میں میزبانوں نے انگلینڈ کو 5-0 سے بدترین ہزیمت سے دوچار کردیا تھا۔ بیلس نے کہا کہ انگلینڈ نے 3 وارم اپ کھیلوں میں وہ سب کچھ حاصل کرلیا جو وہ چاہتے تھے اور اب انہیں یقین ہے کہ گبا میں وہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے، جہاں جمعرات کو پہلا ٹسٹ شروع ہوگا۔ گبا میں آسٹریلیائی ٹیم کو نومبر 1988ء کے بعد سے تاحال کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔ انگلینڈ نے 31 سال قبل اس میدان پر آخری مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT