Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین جونیر چمپیئن شپ حیدرآبادی سامیہ عماد کو گولڈ میڈل

ایشین جونیر چمپیئن شپ حیدرآبادی سامیہ عماد کو گولڈ میڈل

یانگون (میانمار) ۔ 8 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی شٹلر سامیہ عماد فاروقی نے انڈر 15 ویمنس سنگلز مقابلے میں انڈونیشیاء کی ویڈیایااسٹیفینی کو شکست دیکر ایشین جونیر چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ تھرڈ سیڈ ہندوستانی شٹلر اپریل میں پمبن گنانا جیہ ریا انٹرنیشنل جونیر گرانڈ پری انڈر 19 میں بھی اسٹیفنی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ۔ پی وی سندھو نے 2012 ء میں انڈر 19 ایشیا جونیر چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ سامیہ کو میچ کے ابتداء میں اسٹیفنی سے سخت مقابلہ درپیش ہوا کیونکہ انھوں نے 6-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی ، اس کے بعد حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ سامیہ عماد فاروقی نے دوسرے گیم میں شاندار واپسی کی اور 6-2 کی سبقت حاصل کرلی ۔ اس کے بعد انھوں نے 13-8 کی سبقت سے حریف کھلاڑی پر برتری حاصل کرلی ۔ انڈونیشیائی کھلاڑی نے 13-13 سے واپسی کی کوشش کی ۔ فیصلہ کن تیسرے مقابلے میں سامیہ نے 12-7 کی برتری حاصل کرتے ہوئے میچ کو اپنے حق میں کرلیا۔

 

TOPPOPULARRECENT