Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / ایشین ریسلنگ چمپئن شپ ہندوستان نے 9 میڈلس جیتے

ایشین ریسلنگ چمپئن شپ ہندوستان نے 9 میڈلس جیتے

نئی دہلی ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گراپلرز نے ایشین ریسلنگ چمپئن شپ منعقدہ بنکاک، تھائی لینڈ میں اپنی مہم نو تمغوں کے ساتھ ختم کی ہے۔ اس پانچ روزہ ایونٹ میں ہندوستان نے میڈلس ٹیبل میں مجموعی طور پر ساتواں مقام حاصل کیا، جبکہ مینس اور ویمنس دونوں فری اسٹائل ٹیمیں چوتھے مقام پر آئیں اور گریگو۔رومن ٹیم کو چھٹی پوزیشن ملی۔ مینس فری اسٹائل کیٹگری میں سندیپ تومر نے 57kg میں طلائی تمغہ جیتا اور اوم پرکاش ونود کمار نے 70kg میں سلور میڈل حاصل کیا۔ گریکو ۔ رومن زمرہ اپنی طاقت نہ ہونے کے باوجود اس میں ہند نے چار تمغے جیتے۔

TOPPOPULARRECENT