Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپین شپ کا آج آغاز

ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپین شپ کا آج آغاز

نئی دہلی / اسلام آباد۔10جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے 11 سے 14 جون تک کھیلے جانے والے ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپین شپ کیلئے پاکستان انڈر 17 ریسلنگ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔انکار کی وجہ سے پاکستان کا گیارہ رکنی دستہ نئی دہلی میں شروع ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوگیا۔حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ویزے کے لئے وقت پر درخواست نہ دینے کے باعث جاری نہ ہوسکے۔تاہم، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے حکام کہتے ہیں ویزوں کیلئے وقت پر درخواستیں داخل کردی گی تھیں۔ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے بموجب ایران ، ازبکستان، قازقستان، جاپان، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، منگولیا اور تاجکستان سمیت 19 ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔پچھلے سال یہ ٹورنمنٹ تھائی لینڈ میں منعقد ہو ا تھا، جس میں ہندوستان کے فری اسٹائل پہلوان چھائے رہے۔

TOPPOPULARRECENT