Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشین گیمز 2019ء کی میزبانی پر ابھی غور نہیں ہوا : آئی او اے

ایشین گیمز 2019ء کی میزبانی پر ابھی غور نہیں ہوا : آئی او اے

حیدرآباد ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن این رامچندرن نے سکریٹری جنرل راجیو مہتا کے ایسے دعوؤں کی واضح طور پر تردید کردی ہے کہ ہندوستان 2019ء ایشین گیمز کیلئے بولی لگائے گا کیونکہ منتخب میزبان ویتنام نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ صدر آئی او اے نے بیان کیا کہ یہ معاملہ پر ابھی غور ہی نہیں ہوا ہے۔ رامچندرن نے کل شام یہ

حیدرآباد ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر انڈین اولمپک اسوسی ایشن این رامچندرن نے سکریٹری جنرل راجیو مہتا کے ایسے دعوؤں کی واضح طور پر تردید کردی ہے کہ ہندوستان 2019ء ایشین گیمز کیلئے بولی لگائے گا کیونکہ منتخب میزبان ویتنام نے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ صدر آئی او اے نے بیان کیا کہ یہ معاملہ پر ابھی غور ہی نہیں ہوا ہے۔ رامچندرن نے کل شام یہاں ایس جے ایف آئی کے 37 ویں نیشنل کنونشن کے چوتھے روز کہا کہ ’’آئی او اے نے اس پر ابھی غور نہیں کیا ہے، لہذا میرے لئے اس بارے میں تبصرہ کرنا مناسب نہیں رہے گا‘‘۔ ایک ماہ قبل راجیو مہتا نے کہا تھا کہ ہندوستان نے اگر 2019ء ایشیاڈ کی میزبانی کی تو آئی او اے اقتصادی اختیارات بروئے کار نہیں لائے گا اور صرف ملٹی اسپورٹنگ ایونٹ کا اہتمام کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT