Wednesday , December 19 2018

ایشین گیمس : تائیوان کی شو چنگ کا ویٹ لفٹنگ ورلڈ ریکارڈ

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تائیوان کی ہسو شو چنگ نے ایشین گیمس میں آج 53 کیلوگرام زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اس سے قبل قزاقستان کی ذوالفیہ چنشانلو نے کلین اینڈ جرک میں اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑتے ہوئے 133 کیلوگرام وزن اٹھایا تھا ۔ ہسو شو چنگ نے بھی اپنی دوسری کوشش میں اپنا ہی سابقہ ری

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) تائیوان کی ہسو شو چنگ نے ایشین گیمس میں آج 53 کیلوگرام زمرہ میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اس سے قبل قزاقستان کی ذوالفیہ چنشانلو نے کلین اینڈ جرک میں اپنا ہی سابق ریکارڈ توڑتے ہوئے 133 کیلوگرام وزن اٹھایا تھا ۔ ہسو شو چنگ نے بھی اپنی دوسری کوشش میں اپنا ہی سابقہ ریکارڈ بہتر بناتے ہوئے عالمی ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا ۔ دونوں نے مل کر مشترکہ طور پر 233 کیلوگرام کا ریکارڈ بنایا جو چین کی لی پنگ کے ریکارڈ سے تین کیلوگرام زیادہ ہے ۔

یہ ریکارڈ چار سال قبل گھنزاؤ میں منعقدہ ایشین گیمس میں قائم کیا گیا تھا ۔ اولمپک چمپئن چنشانلو نے تاہم کلین اینڈ جرک ورلڈ ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے اور انہوں نے پہلے 132 کیلوگرام کا وزن اٹھایا تھا ۔ یہ فرق صرف دو منٹ کا تھا جس کی وجہ سے وہ اپنا ریکارڈ برقرار رکھنے میں کامیاب رہیں۔ یہ مقابلہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ چن شانلو نے ایک اور کوشش کرتے ہوئے تقریبا غیر ممکن سمجھے جانے والے 137 کیلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں انہیں گولڈ میڈل حاصل ہوسکتا تھا تاہم وہ اس وزن کو سنبھال نہیں سکیں اور انہوں نے جملہ 228 کیلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے سلور میڈل پر اکتفا کیا ۔ ہسو نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد کہا کہ انہوں نے اس مقابلہ میں اچھا مظاہرہ کیا تھا وہ جانتی تھیں کہ دونوں کیلئے مواقع برابر ہیں

لیکن انہوں نے اپنے خواب میں بھی نہیں دیکھا تھا کہ وہ گولڈ میڈل جیتنے کیلئے ورلڈ ریکارڈ توڑ دینگی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود ان کیلئے بھی حیرت کی بات ہے اور انہوں نے خود اپنی توقعات سے زیادہ مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ میں بھی انہوں نے اتنا زیادہ وزن نہیں اٹھایا تھا ۔ ان کا آئندہ نشانہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنا ہے ۔ آج حاصل کردہ کامیابی سے وہ بہت خوش ہیں۔ چین کی 20 سالہ زہانگ وانقیانگ نے بھی دو نئے جونئیر ورلڈ ریکارڈز قائم کئے ۔ انہوں نے برانز میڈل حاصل کیا جو ان کے ملک کیلئے ویٹ لفٹنگ میں پہلا میڈل تھا ۔پہلے انہوں نے 102 کیلو وزن اٹھاتے ہوئے ورلڈ جونئیر ریکارڈ قائم کیا ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 100 کیلو گرام کا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے کلین اینڈ جرک میں 126 کیلوگرام وزن اٹھاتے ہوئے مشترکہ جونئیر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جو اس سے قبل 127 کیلو گرام کا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT