Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشین گیمس میڈلسٹ کو وزیراعظم نریندر مودی کی تہنیت

ایشین گیمس میڈلسٹ کو وزیراعظم نریندر مودی کی تہنیت

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج حالیہ منعقدہ ایشین گیمس میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تہنیتی تقریب منعقد کی اور ان کے ساتھ ناشتہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ملاقات کے بعد اپنے سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء ایشین گی

نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج حالیہ منعقدہ ایشین گیمس میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تہنیتی تقریب منعقد کی اور ان کے ساتھ ناشتہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ملاقات کے بعد اپنے سماجی رابطہ کے ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2014ء ایشین گیمس میں میڈلس حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال ایک بہتر اجلاس رہا اور یہ کھلاڑی ہندوستان کیلئے اصل فخر ہیں۔ اس اجلاس میں وزیراسپورٹس سربنندا سونوول بھی موجود تھے۔ ہندوستان نے جنوبی کوریا کے مقام انچیان میں منعقدہ حالیہ ایشین گیمس 2014 ء میں مجموعی طور پر 57 میڈلس حاصل کئے ہیں جس میں 11 گولڈ میڈلس بھی شامل ہیں۔

نیز ان ایشین گیمس میں ممالک کی درجہ بندی میں ہندوستان نے آٹھواں مقام حاصل کیا۔ ملک کیلئے سنہری فتوحات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ منعقدہ تہنیتی تقریب کے اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ جس جذبہ اور جوش کے ساتھ کھلاڑیوں نے ملک کیلئے بہتر نتائج حاصل کئے ہیں اس کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ منگلیان کے تناظر میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جس طرح سائنسدانوں نے حالیہ عرصہ میں ملک کیلئے ایک کارنامہ انجام دیا ہے ویسے ہی ان کھلاڑیوں کے کارنامے بھی تمام ہندوستانیوں کیلئے قابل فخر ہے۔ وزیراعظم نے یہاں جمع ہوئے کھلاڑیوں کو کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی تجویز کیلئے بلاجھجک آگے آئیں

اور شخصی طور پر تبادلہ خیال بھی کریں۔ کھلاڑیوں کے پاس اگر کوئی مخصوص موضوع پر تجاویز موجود ہیں تو وہ وزیراعظم سے شخصی طور پر ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔ نریندر مودی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ انہیں اپنا دوست سمجھیں۔ علاوہ ازیں باکسر ایم سی میڈیکوم جنہوں نے ایشین گیمس میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، ان کی اور سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کی جانب سے سوچھ بھارت میں شرکت کرنے کی بھی ستائش کی۔ مودی نے مزید کہا کہ جس طرح سیاسی قائدین ملک کی خدمات انجام دے سکتے ہیں اسی طرح کھلاڑی بھی ملک کیلئے خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ کارپوریٹ گھرانے مخصوص کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے آگے آرہے ہیں

جس سے ہندوستان میں کھیلوں کا مستقبل مزید روشن ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایشین گیمس میں ملک کیلئے باوقار فتوحات حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان یہ بھی کہا کہ جو کھلاڑی میڈل جیتنے کے علاوہ شہ نشین پر بہتر تقریر کی صلاحیت رکھتے ہوں وہ یونیورسٹیوں میں اپنے خطبات کے ذریعہ نوجوان نسل کو ایک نئی راہ دکھائیں۔ نریندر مودی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی کھلاڑی کی ایک غلطی ملک کو بدنام کرسکتی ہے، لہٰذا کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے برتاؤ کے معاملہ میں محتاط رہیں۔اس اجلاس سے سونوول نے بھی خطا ب کیا جبکہ میری کوم نے اظہارتشکر کیا ۔ سونوول نے اپنے بیان میں کہا کہ جب ہمارے پڑوسی ممالک چین، جاپان، جنوبی کوریا اور قزاقستان ہم سے بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں تو ہندوستان کو بھی ان سے آگے آنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT