Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشین گیمس میں احتجاج ،باکسر سریتا دیوی پر پابندی عائد

ایشین گیمس میں احتجاج ،باکسر سریتا دیوی پر پابندی عائد

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون باکسر ایل سریتا دیوی جنہوں نے ایشین گیمس کے دوران میڈلس کی تقسیم کی تقریب میں برونز میڈل حاصل کرنے سے احتجاجاً انکار کردیا تھا، جس کے بعد آج یہاں ان پر انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن یا اے آئی بی اے نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین گیمس کے دوران جس وقت 57 تا 60 ک

نئی دہلی۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون باکسر ایل سریتا دیوی جنہوں نے ایشین گیمس کے دوران میڈلس کی تقسیم کی تقریب میں برونز میڈل حاصل کرنے سے احتجاجاً انکار کردیا تھا، جس کے بعد آج یہاں ان پر انٹرنیشنل باکسنگ اسوسی ایشن یا اے آئی بی اے نے ان پر پابندی عائد کردی ہے۔ جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین گیمس کے دوران جس وقت 57 تا 60 کیلوگرام زمرہ کے فاتح باکسروں کے درمیان میڈلس تقسیم کئے جارہے تھے، اس موقع پر پوڈیم پر سریتا دیوی نے احتجاجاً نہ صرف برانز میڈل گلے میں پہننے سے انکار کردیا تھا بلکہ اسے ہاتھوں سے قبول کرتے ہوئے بعدازاں سلور میڈل حاصل کرنے والی جنوبی کوریائی باکسر جی نا پارک کے حوالے کردیا تھا جن کے خلاف سریتا کو شکست ہوئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد اے آئی بی اے نے سریتا پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ ان کے کوچیس ایم گربخش سنگھ سندھو، بی آئی فرنانڈیز، ساگر مل دھیال کے ہمراہ چیف کوچ اے جے سومری والا پر بھی عائد کردی ہے جس کے بعد سریتا دیوی کے ہمراہ یہ تمام کوچیس کسی بھی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔ اے آئی بی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سریتا دیوی کے خلاف تادیبی کمیشن کی جانب سے تحقیقات کروائی گئی تھی جس کے بعد نہ صرف باکسر بلکہ مذکورہ بالا تمام کوچیس پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد اب وہ کسی بھی سطح کے مقابلوں میں شرکت کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازیں کوریا میں منعقد شدنی جیجو آئی لینڈ 2014ء میں بھی وہ شرکت کی اہل نہیں ہوں گی۔ سریتا نے حالانکہ تحریری معافی نامہ بھی داخل کیا تھا لیکن یہ کارروائی حیران کن ہے۔

TOPPOPULARRECENT