Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشین گیمس میں انڈونیشیا کے 30 مبصر

ایشین گیمس میں انڈونیشیا کے 30 مبصر

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سال 2018 میں ہونے والے ایشین گیمس کی میزبانی کو دیکھتے ہوئے انڈونیشیا نے انچیون میں ہونے والے گیمس میں اپنے 30 مبصرین روانہ کئے ہیں۔ انڈونیشیا ان مبصرین کے ذریعہ یہاں گیمس کے انعقاد کا بغور جائزہ لیگا ۔ انڈونیشین اولمپک کمیٹی کے صدر ریٹا سوبوو نے جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن بھی ہیں ‘

انچیون ( جنوبی کوریا ) 21 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سال 2018 میں ہونے والے ایشین گیمس کی میزبانی کو دیکھتے ہوئے انڈونیشیا نے انچیون میں ہونے والے گیمس میں اپنے 30 مبصرین روانہ کئے ہیں۔ انڈونیشیا ان مبصرین کے ذریعہ یہاں گیمس کے انعقاد کا بغور جائزہ لیگا ۔ انڈونیشین اولمپک کمیٹی کے صدر ریٹا سوبوو نے جو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی رکن بھی ہیں ‘ اس یقین کا اظہار کیا کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو 2018 میں اٹھارہویں ایشین گیمس کے انعقاد کیلئے تیار کرلیا جائیگا ۔ جکارتہ میں 1962 ایشین گیمس کا انعقاد عمل میں آیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حال میں انڈونیشیا میں کئی انٹرنیشنل مقابلے ہوئے ان میں ایشین بیچ گیمس اور جنوب مشرقی ایشیائی گیمس بھی شامل ہیں۔ یہاں بیڈمینٹن اور اتھیلیٹکس مقابلے بھی ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT