Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایشین گیمس چمپین سریتا دیوی پر ایک سال کی پابندی

ایشین گیمس چمپین سریتا دیوی پر ایک سال کی پابندی

نئی دہلی۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر سریتا دیوی جنہوں نے ایشین گیمس میں برونز میڈل لینے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا، اس پر آج باکسنگ کی عالمی تنظیم اے آئی بی اے نے ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ اس طرح سریتا دیوی کے ایشین گیمس میں کئے جانے والے احتجاج کے بعد اے آئی بی اے کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر غیریقینی

نئی دہلی۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسر سریتا دیوی جنہوں نے ایشین گیمس میں برونز میڈل لینے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا، اس پر آج باکسنگ کی عالمی تنظیم اے آئی بی اے نے ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ اس طرح سریتا دیوی کے ایشین گیمس میں کئے جانے والے احتجاج کے بعد اے آئی بی اے کی جانب سے کی جانے والی کارروائی پر غیریقینی صورتِ حال کا خاتمہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے بیرونی کوچ بی آئی فرنانڈیز جنہوں نے سریتا کے ساتھ احتجاج میں ہندوستانی باکسر کا ساتھ دیا تھا، ان پر بھی دو سالہ پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے اکتوبر میں جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین گیمس کے سیمی فائنل میں متنازعہ فیصلہ کے بعد سریتا دیوی نے پوڈیم پر برونز میڈل قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسے جنوبی کوریا کی باکسر جی نا پارک کے حوالے کردیا تھا۔ سریتا دیوی پر عائد کی جانے والی ایک سالہ پابندی کے بعد ہندوستانی حکومت نے اے آئی بی اے کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے فیصلہ پر نظرثانی کی تجویز دی ہے۔ وزیر اسپورٹس سربانندا سنوول نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سریتا دیوی پر عائد پابندی پر نظرثانی کرنے کیلئے اے آئی بی اے کو مکتوب تحریر کیا ہے۔ سنوول کے علاوہ سچن تنڈولکر نے بھی سریتا دیوی کی حمایت کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT