Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ایشین یونین : دلائی لامہ کا خواب

ایشین یونین : دلائی لامہ کا خواب

امپھال۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تبتی روحانی رہنما دلائی لامہ نے آج کہا کہ وہ ہندوستان، جاپان اور چین کو بحیثیت ارکان شامل کرتے ہوئے ایشین یونین تشکیل دینے کا خیال رکھتے ہیں۔ تبتی رہنما گزشتہ روز منی پور کو اپنے پہلے دورے پر یہاں پہنچے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر ہندوستانی عوام انسانیت کے معاملے میں اپنے اختلافات پر قابو پالے تو وہ استقلال کے ساتھ ترقیافتہ قوم بن سکتے ہیں۔ انہوں نے سٹی کنونشن سنٹر میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوسائٹی کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو کوبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ دلائی لامہ نے کہا کہ ایشین یونین میرا خواب ہے جس میں انڈیا، جاپان اور چیناممبرس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبت اب چین سے علیحدگی یا آزادی کا خواہاں نہاں رہا ہے۔
لاپتہ مچھیروں کی تلاش جاری
کوزیکوڈ۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) تین ماہگیر جو یہاں سے قریب بیپور ساحل کے پاس اپنی کشتی ڈوب جانے کے بعد لاپتہ ہوگئے، ان کی تلاش جاری ہے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ اس سلسلہ میں کشتیوں کو استعمال کرتے ہوئے ان مچھیروں کو ڈھوڈا جارہا ہے جو 72 گھنٹے سے لاپتہ ہیں۔ 6 افراد کے ساتھ ماہگیروں کی کشتی 11 اکٹوبر کو ایک حادثہ میں ڈوب گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT