Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایفلو کو این اے سی سی کا اعلیٰ ترین ’A ‘ گریڈ اعزاز

ایفلو کو این اے سی سی کا اعلیٰ ترین ’A ‘ گریڈ اعزاز

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل (این اے اے سی ) جو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی ایک خود مختار ادارہ ہے نے حیدرآباد میں قائم انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی ( ایفلو ) کو اپنے اعلیٰ ترین این اے اے سی گریڈنگ ’ A ‘ کے اعزاز سے نوازا ہے ۔ اس سے قبل سال 2000 میں ایفلو کو اعلیٰ ترین پانچ اعزازت سے نوازا جاچکا ہے ۔ ایک آٹھ رکنی اعلیٰ سطح ماہرین ٹیم نے ایفلو کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر جاری تعلیمی سرگرمیوں اور این اے اے سی کی جانب سے عائد اہلیتی پیمانہ جات پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے بعد 3.26 سی جی پی اے کے ساتھ اعلیٰ ترین اعزاز ’ A ‘ گریڈنگ سے نوازا ۔ وائس چانسلر ایفلو پروفیسر سنینا سنگھ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ این اے اے سی کی جانب سے ایفلو کو یہ اعزاز درحقیقت ایفلو کے لیے ایک غیر معمولی کامیابی ہے اس سے یونیورسٹی کے اعلیٰ معیار اور شاندار کارکردگی کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے اس اعلیٰ ترین اعزاز کے حصول میں فیاکلٹی شعبہ، اسٹاف ، طلبہ سب کی کوششیں شامل حال ہیں ۔۔
پدما شری محترمہ جیلانی بانو کو
این ٹی آر ادبی ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : نندا موری تارک راما راؤ کے یوم پیدائش کے موقع پر این ٹی آر وگنان ٹرسٹ کی جانب سے این ٹی آر جاتیا ساہتیہ پرسکار ( ایک لاکھ روپئے کا نقد ایوارڈ ) اردو کی مشہور ادیب اور پدما شری ایوارڈ یافتہ محترمہ جیلانی بانو کو 28 مئی کو شام 5-30 بجے رویندر بھارتی میں پیش کیا جائے گا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ پدما بھوشن ڈاکٹر سی نارائن ریڈی تقریب کی صدارت کریں گے ۔ ٹرسٹ کی چیرپرسن ڈاکٹر نندا موری لکشمی پاروتی نے یہ بات بتائی ۔۔

TOPPOPULARRECENT