Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت سیکولر مافیا پر ضرب:وی ایچ پی

ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت سیکولر مافیا پر ضرب:وی ایچ پی

نئی دہلی ۔ /14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دادری میں زدوکوب کے ذریعہ ہلاک کئے جانے والے محمد اخلاق کے خاندان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے عدالتی حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے وی ایچ پی نے آج کہا کہ اس سے یو پی حکومت اور سیکولر مافیا کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے ۔ اس نے تیزرفتار اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ وی ایچ پی کے جوائنٹ جنرل سکریٹری سریندر جین نے کہا کہ اخلاق کے خاندان کو فوری جیل بھیج دینا چاہئیے اور ریاستی حکومت نے اس پر معاوضہ اور سہولتوں کی جو بارش کی ہے اس کا ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے بے قصور ہندوؤں پر چلائے جانے والے مقدمات سے دستبرداری اور ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے اخلاق خاندان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا تھا ۔ اخلاق کو گزشتہ سال /29 ستمبر کو بڑا گوشت کھانے کے شبہ پر ان کے مکان کے روبرو زدوکوب کے ذریعہ ایک ہجوم نے ہلاک کردیا تھا ۔ ہندوتوا کی تنظیمیں بڑے گوشت کے بارے میں آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کررہی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT