Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایف آئی ایچ کوکھیلوںکی متحرک ترین تنظیم کا ایوارڈ

ایف آئی ایچ کوکھیلوںکی متحرک ترین تنظیم کا ایوارڈ

دوبئی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے کھیلوں کی متحرک ترین آرگنائزیشن کا ایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈ اسے دوبئی میں ایک تقریب میں محمد بن راشد المختوم نے عالمی تنظیم کے صدر لینڈرو نیگرے کودیا۔ عالمی تنظیم نے کو یہ ایوارڈ2014میں ہالینڈ میں ہوئے مردوں اور خواتین ورلڈ کپ میں تماشائیوں کی دلچسپی پر دیا گیا۔ اس ٹور نمنٹ ک

دوبئی۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے کھیلوں کی متحرک ترین آرگنائزیشن کا ایوارڈ جیت لیا، یہ ایوارڈ اسے دوبئی میں ایک تقریب میں محمد بن راشد المختوم نے عالمی تنظیم کے صدر لینڈرو نیگرے کودیا۔ عالمی تنظیم نے کو یہ ایوارڈ2014میں ہالینڈ میں ہوئے مردوں اور خواتین ورلڈ کپ میں تماشائیوں کی دلچسپی پر دیا گیا۔ اس ٹور نمنٹ کے مقابلوں کو اسٹیڈیم میں دو لاکھ 60ہزار تماشائیوں نے دیکھا جبکہ190ملکوں نے120گھنٹے ان میچوں کی کوریج کی اور 5.5 لاکھ لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ان مقابلوں کی تصاویر اور نتائج کو شئیر کیا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے سفر پر نیوزی لینڈ پہنچ گئی
آکلینڈ۔23 جنوری(سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ مہم پرپاکستانی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی ہے۔ جہاں میگاایونٹ سے پہلے وہ نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 32 گھنٹے کا سفر طے کر نے کے بعد آکلینڈ پہنچی۔ پاکستانی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد آرام کو ترجیح دی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ونڈے 31 جنوری اور3 فروری کو کھیلے جائینگے جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 15فروری کو ہندوستان سے ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT