Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ایف آر ڈی آئی بل پرغلط فہمیاں گمراہ کن:حکومت

ایف آر ڈی آئی بل پرغلط فہمیاں گمراہ کن:حکومت

نئی دہلی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایف آر ڈی آئی بل کے تعلق سے میڈیا میں زیرگشت بعض غلط فہمیوں کی وضاحت کرتے ہوئے وزارت فینانس نے آج کہا کہ مجوزہ قانون سازی ڈپازیٹرس کو حاصل موجودہ تحفظ کو بالکلیہ نقصان نہیں پہونچاتی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ فینانشیل ریزالیوشن اینڈ ڈپازٹ انشورنس بل 2017 ء ڈپازیٹرس کو زیادہ شفاف انداز میں اضافی تحفظ فراہم کرتا ہے ۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ بعض غلط فہمیوں کا ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشیل میڈیا میں اظہار کیا گیا ہے جو ایف آر ڈی آئی بل کی راحت کاری سے متعلق دفعات کے تناظر میں ڈپازیٹر کو حاصل تحفظ کو ممکنہ نقصان کے بارے میں ہے ۔ یہ غلط فہمیاں بالکلیہ گمراہ کن ہے۔ وزارت کے مطابق راحت کاری کی گنجائش ایف آر ڈی آئی بل میں معاشی بحران کی صورت میں یکسوئی کے کئی طریقوں میں سے ایک ہے ۔ اس گنجائش کی ہوسکتا ہے کوئی مخصوص یکسوئی کے معاملے میں ضرورت ہی نہ پڑے اور یہ یقینی ہے کہ اسے پبلک سیکٹر بینک کے معاملے میں استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ کیونکہ اس طرح کی ہنگامی صورتحال پیدا ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ موجودہ طور پر بینکوں کے پاس ڈپازٹس کا ایک لاکھ روپئے تک بیمہ ہوتا ہے ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اسی طرح کا پروٹیکشن ایف آر ڈی آئی بل کے تحت بھی جاری رہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT