Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ایف ایم ریڈیوز پر خبروں کا نشریہ حکومت کے زیر غور

ایف ایم ریڈیوز پر خبروں کا نشریہ حکومت کے زیر غور

نئی دہلی20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام )حکومت ایف ایم ریڈیو چینلس پر تازہ خبریں بعض شرائط کے تحت نشر کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔ لوک سبھا کو اطلاع دی گئی کہ خانگی ایف ایم چینلس کو فی الحال ایف ایم ریڈیو (مرحلہ دوم) پالیسی رہنمایانہ خطوط کے تحت خبریں نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے جو اس پر نگرانی رکھ سکے اور کوئ

نئی دہلی20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام )حکومت ایف ایم ریڈیو چینلس پر تازہ خبریں بعض شرائط کے تحت نشر کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔ لوک سبھا کو اطلاع دی گئی کہ خانگی ایف ایم چینلس کو فی الحال ایف ایم ریڈیو (مرحلہ دوم) پالیسی رہنمایانہ خطوط کے تحت خبریں نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ ایسا کوئی نظام موجود نہیں ہے جو اس پر نگرانی رکھ سکے اور کوئی قوم دشمن نشریہ حکومت کی نظر سے بچ جائے ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ ودھن سنگھ راتھوڑ نے کہا کہ ہم ایف ایم ریڈیو پر خبریں نشر کرنے کے متبادل پر کھلے ذہن سے غور کررہے ہیں۔ ایف ایم ریڈیو مرحلے سوم کیلئے منظورہ رہنمایانہ خطوط اجازت دیں گی کہ آل انڈیا ریڈیو کے خبرنامے جوں کے توں ایف ایم ریڈیوز پر بھی نشر کئے جائیں بشرطیکہ خبر ناموں میں موجود حالات اور قواعد پر پرسار بھارتی کے ساتھ اتفاق رائے ہو ۔ وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راجیہ وردھن سنگھ نے کہا کہ تاہم بعض زمرے کے نشریوں کے سلسلہ میں جیسے کھیلوں کے مقابلوں کا راست نشریہ ‘ٹریفک اور موسم کے حالات کے نشریہ خبر نہیں سمجھے جائیں گے ۔ حالات حاضرہ کا نشریہ بھی چنانچہ قابل اجازت ہوگا ۔ جو موضوعات خبروں کے زمرے میں شامل نہ ہوں ان میں کھیلوں کے مقابلوں پر تبصرے جن کی نوعیت مقامی ہو ٹریفک کے بارے میں معلومات اور موسمی حالات کا احاطہ ‘تہذیبی مقابلوں اور تہواروں کے بارے میں نشریہ اس زمرے میں شامل ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT