Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ایف بی آئی ڈائرکٹر کی حلف برداری

ایف بی آئی ڈائرکٹر کی حلف برداری

واشنگٹن ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کرسٹوفر رے نے آج امریکہ کی ایف بی آئی کے ڈائرکٹر کی حیثیت سے حلف لیا اور یہ عزم کیا کہ وہ امریکہ کی بہتری اور قانون کی پاسداری کو مکمل طور پر ملحوظ رکھیں گے ۔ 50 سالہ رے قبل ازیں کریمنل ڈیویژن میں بحیثیت اسسٹنٹ اٹارنی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ انہوں نے جیمس کومی کی جگہ لی ہے جنہیں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطرف کردیا ہے ۔ کرسٹوفر رے ایف بی آئی کے آٹھویں ڈائرکٹر بن گئے ۔ انہیں اٹارنی جنرل جیف سیشنس نے حلف دلایا اور ان کے کام کرنے کی لگن جوش و خروش کے علاوہ ان کے کردار کی بھی ستائش کی ۔ اس موقع پر مسٹر رے نے کہا کہ ایف بی آئی کا ڈائرکٹر بننا ان کے لیے ایک اعزاز ہے جو زندگی میں صرف ایک بار ہی ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتداء سے ہی ایف بی آئی سے وابستہ ہونے کی آرزو رکھتے تھے ۔ لہٰذا اس موقع پر میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکر گزار اور احسان مند ہوں کہ انہوں نے مجھ ناچیز کو اس قابل سمجھا ۔امریکہ میںایف بی آئی کی کارکردگی کو اہمیت حاصل ہے۔ اس ادارہ کے سربراہ کی حیثیت سے کرسٹوفر رے اپنے فرائض بخوبی انجام دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT