Tuesday , June 19 2018
Home / پاکستان / ایف بی آئی ایجنٹ جوئل بری ہوتے ہی دبئی روانہ

ایف بی آئی ایجنٹ جوئل بری ہوتے ہی دبئی روانہ

کراچی، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوئل کاکس کی کہانی 15 ہی دن میں ختم ہوگئی، پستول کی گولیوں کے ساتھ ہوائی جہاز کا سفر کرنے والا ایف بی آئی کا ایجنٹ عدالت سے بری ہوتے ہی دبئی روانہ ہوگیاہے۔ کراچی کی مقامی عدالت نے امریکی شہری جوئل کاکس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ آج ختم کرنے کا حکم دے دیاتھا۔ عدالت نے ضمانت کے 10 لاکھ روپے اور دیگر اشیاء و

کراچی، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جوئل کاکس کی کہانی 15 ہی دن میں ختم ہوگئی، پستول کی گولیوں کے ساتھ ہوائی جہاز کا سفر کرنے والا ایف بی آئی کا ایجنٹ عدالت سے بری ہوتے ہی دبئی روانہ ہوگیاہے۔ کراچی کی مقامی عدالت نے امریکی شہری جوئل کاکس کے خلاف اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ آج ختم کرنے کا حکم دے دیاتھا۔ عدالت نے ضمانت کے 10 لاکھ روپے اور دیگر اشیاء واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ امریکی حکام کے خط کے مطابق خصوصی مشن پرغیرملکیوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہے۔

بگٹی قتل کیس : مشرف کو سمن
اسلام آباد ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف کو بلوچ قبائیلی لیڈر اکبر بگٹی کے قتل کیس کی آئندہ سماعت میں شخصی حاضری کا حکم دیا ہے ۔ کوئٹہ کی عدالت نے کل منعقدہ سماعت میں 70 سالہ مشرف کی 5 مرتبہ غیرحاضری کا سخت نوٹ لیا حالانکہ انھیں بار بار سمن جاری کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT