Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / ایف بی آئی کے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ختم

ایف بی آئی کے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ختم

کراچی، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کراچی کی ایک عدالت نے ایف بی آئی ایجنٹ جوئل کاکس پر دائر غیر قانونی اسلحے کا مقدمہ خارج کرنے کی منظوری دے دی ۔ جوئل کو پہلے ہی اس کیس میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ آج ایئرپورٹ پولیس نے ملیر کی عدالت میں تفتیشی رپورٹ پیش کر کے مقدمہ خارج کرنے کی گزارش کی۔ پولیس کا موقف تھا کہ تحقیقات میں جوئل پر اِل لیگل آرمز ایکٹ کے سیکشن 23 اے کا الزام ثابت نہیں ہوتا کیونکہ ان کے قبضہ سے اسلحہ نہیں ملا اور صرف گولیاں اور میگزین برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت میں امریکی قونصل خانے کا ایک خط بھی پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جوئل کاکس ایف بی آئی کیلئے کام کرتے ہیں اور پاکستان کو پولیس ریفارمز پروگرام کے سلسلے میں آئے تھے۔ اس موقف کی وزارت داخلہ نے بھی تصدیق کی ہے۔ اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقدمہ خارج کرنے کی منظوری دی۔ ایف بی آئی ایجنٹ جوئل کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر 9 ایم ایم پستول کی 15 سے زائد گولیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT