Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ایف سی آئی کراس روڈ سے سڑک کے تعمیراتی کاموں کا آغاز

ایف سی آئی کراس روڈ سے سڑک کے تعمیراتی کاموں کا آغاز

133کروڑ سے جاری کاموں کا آر ٹی سی چیرمین ستیہ نارائنا کے ہاتھوں افتتاح
گوداوری کھنی۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راما گنڈم فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹیڈ (RFCL) کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈسمبر 2019 تک کام مکمل ہوجائیگا اور جنوری2020ء سے یوریا اور امونیا کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ سابق میں اس کمپنی کا نام FCI فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا تھا اور اب کمیٹی کا نام RFCL ہوگیا ہے لیکن علاقہ کا نام FCI ہی رہے گا۔ پوسٹ آفس فرٹیلائزر سٹی 505210 ہی رہے گا۔ راجیو راہداری ایف سی آئی کراس روڈ سے فرٹیلائزر کمپنی RFCL تک 6 کیلو میٹر اب تک سنگل رو ڈ تھی اور اب بڑھتی ہوئی عوام اور ٹریفک کو دیکھ کر اس روڈ کو توسیع کرتے ہوئے 4 لائن روڈ تعمیر کرنے کیلئے ریاستی حکومت 13 کروڑ 30 لاکھ روپئے منظور کی ہے اور آج ستیا نارائنا آر ٹی سی چیرمین مقامی ایم ایل اے نے تعمیری کاموں کیلئے آغاز کیا ہے ۔15 میٹر کی 4 لائن روڈ، ایک جانب 7 میٹر، دوسری جانب 7میٹر اور ایک میٹر کی روڈ ڈیوائیڈر سنٹرل لائٹنگ کے ساتھ تعمیر ہوگی یہ روڈ FCI کراس روڈ سے NTPC ٹاؤن شپ کے روبرو سے ماتنگی کالونی ، قاضی پلی، پرگتی نگر، شانتی نگر، گوتمی نگر اور چیتنیا پوری کالونی تک 3.5 کیلو میٹر اور FCIٹاون شپ سے فیاکٹری مشین گیٹ تک 2.5 کیلو میٹر، جملہ 6.0 کیلو میٹر روڈ تعمیر ہوگی۔ اس موقع پر 46 ڈیویژن کی کارپوریٹر لاونیا، بلدیہ کمشنر، سرینواس راؤ، RFCLکے ڈی جی ایم وجائے کمار بنگار، آر اینڈ بی کے ای ای کرشنا مورتی، ڈی ای جے پرکاش ، ٹی آر ایس یوتھ لیڈر ارون کمار، بابو میاں، ستیش ، روی ، مادھوی اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT