Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / ایف سی آر آئی ڈگری کورسیس میں داخلے جاری

ایف سی آر آئی ڈگری کورسیس میں داخلے جاری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : فاریسٹ کالج اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( ایف سی آر آئی ) مولوگو ضلع میدک مسلمہ عثمانیہ یونیورسٹی میں سال برائے 2016-17 حسب ذیل کورسیس میں داخلے جاری ہیں ۔ بی ایس سی فاریسٹری چار سالہ ڈگری ، ایم ایس سی فاریسٹری دو سالہ ڈگری ، پی ایچ ڈی تین سالہ ڈگری ، بی ایس سی فاریسٹری کے لیے 50 نشستیں مختص کی گئی ہے ۔ جب کہ میرٹ ، بائیولوجی ( باٹنی + زوالوجی ) فزیکس اور کیمسٹری مضامین میں انٹر میڈیٹ یا مماثل امتحان میں جملہ حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے ۔ ریزرویشن قواعد کے مطابق دئیے جائے گے ۔ کالج کی ویب سائٹ www.ferits.in سے داخلہ فارمس ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔ مکمل پر کئے گئے داخلہ فارم معہ منسلکات و ڈیمانڈ ڈرافٹ 500 روپئے عام زمرہ ، 250 روپئے ایس سی / ایس ٹی / پی ایچ کے لیے داخلہ فیس کی بابت ہو جو کہ کسی بھی قومیائے ہوئے بینک سے بحق ’ ڈپٹی ڈائرکٹر ایف سی آر ائی ‘ حاصل کردہ ہو ۔ آفس انچارج ایڈمیشن 2016 ایف سی آر آئی تلنگانہ اسٹیٹ فاریسٹ اکیڈیمی دولا پلی حیدرآباد 500014 کو 15-06-2016 یا اس سے قبل شام 5 بجے تک پہنچ جانا چاہئے ۔ مکمل بی ایس سی فاریسٹری 4 سالہ ڈگری کورس آٹھ سمسٹرس پر مشتمل ہوگا ۔ ایف سی آر آئی کے کامیاب فاریسٹ گریجویٹس کے لیے ملازمتوں کے مواقع دستیاب رہیں گے ۔ پیپر اور پلپ انڈسٹریز ، پرائیوٹ پلانٹیشن ، نرسری منیجرس اور این جی اوز کے علاوہ سرکاری محکمہ جات جیسے فاریسٹ سروے آف انڈیا وغیرہ میں ملازمت کے مواقع دستیاب رہیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT