Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ایف ڈی آئی کے لیے قواعد کو آسان بنانے کی مذمت وزیر اعظم کے اعلان پر سی پی ایم پولیٹ بیورو کا بیان

ایف ڈی آئی کے لیے قواعد کو آسان بنانے کی مذمت وزیر اعظم کے اعلان پر سی پی ایم پولیٹ بیورو کا بیان

حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : سی پی آئی ( ایم ) پولیٹ بیورو کی جانب سے ملک میں بیرونی راست سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی ) کے لیے قواعد میں آسانی پیدا کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعلان کی سخت مذمت کی گئی ۔ آج یہاں ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ 15 ایریاس بشمول سنگل برانڈ ریٹیل ، کنسٹرکشن ، میڈیا ، ایر لائنس ، دفاع ، بنکنگ اور پلانٹیشن اور دیگر کو آٹو میٹک روٹ کے تحت کھول دیا جائے گا ۔ 32 نئے انوسٹمنٹ پوائنٹس اب ایف ڈی آئی کی اجازت دیں گے ۔ بیرونی سرمایہ کاری کی منظوری کے لیے کیاپ کو 3000 کروڑ سے بڑھا کر 5000 کروڑ روپئے کیا گیا ہے ۔ خاص طور پر نیوز چیانلس اور ریڈیو کے لیے ایف ڈی آئی میں 49 فیصد تک اضافہ نقصان دہ ہے ۔ اس سے فارن میڈیا کے افراد کی جانب سے نیوز میڈیا پر تقریبا مکمل کنٹرول کی راہ ہموار ہوگی ۔ یہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کے موقع پر کئے گئے اور اس کے لیے کابینہ کی منظوری بھی حاصل نہیں کی گئی ۔ یہ ہماری پارلیمانی جمہوریت کے بالکل مغائر ہے ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو نے وزیر اعظم کے اس طرح کے یکطرفہ فیصلوں کی مذمت کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT