Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ایف ڈی آئی قواعد کے خلاف آر ایس ایس کا بھی احتجاج

ایف ڈی آئی قواعد کے خلاف آر ایس ایس کا بھی احتجاج

مرکز پر عجلت میں فیصلہ کرنے کا الزام، سودیشی جاگرن منچ کا ردعمل
نئی دہلی۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے 15 اہم شعبوں میں ایف ڈی آئی اصولوں میں نرمی لانے، حکومت کے فیصلے کے خلاف علم بغاوت اٹھاتے ہوئے آر ایس ایس سے وابستہ سودیشی جاگرن منچ نے آج مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے فیصلے کو موخر کردے۔ ایف ڈی آئی کے فیصلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے۔ ایف ڈی آئی سے جس کو فائدہ ہونے والا ہے اس کا بھی جائزہ لینا چاہئے۔ حکومت نے میک ان انڈیا کے اقدامات کئے تھے۔ اسے سب سے زیادہ میڈ بائی انڈیا پر توجہ دینا چاہئے۔ سودیشی جاگرن منچ کا ایقان ہے کہ ایف ڈی آئی اصولوں میں نرمی لانے حکومت کا یہ موجودہ فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔ بڑی کمپنیوں کی معیشت کو بہتر بنانے کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی جائے۔ اس فیصلے کے عواقب و نتائج کا جائزہ لیئے بغیر ہی حکومت قدم اٹھائے گی تو مشکلات پیدا ہوں گی۔ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ موجودہ حکومت بھی اس سلسلہ میں یو پی اے کی سابق حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سودیشی جاگرن منچ کی جانب سے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت اس وقت آئی جب تین دن قبل آر ایس ایس سے وابستہ ایک اور تنظیم بھارتیہ مزدور سنگھ نے بھی ایف ڈی آئی پر حکومت کے فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس نے ایف ڈی آئی فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT